14 فروری ، 2023
ملک میں ڈیجیٹل خانہ اور مردم شماری میں خودشماری کا عمل 20 فروری سے شروع ہوگا۔
ادارہ شماریات کے مطابق خودشماری کا عمل 20 فروری سے 3 مارچ تک ہوگا اور خود شماری کا عمل شہریوں کی سہولت کے لیے ہے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ شہری اپنی اور اپنے گھرانے کی معلومات کا اندراج خود کراسکتے ہیں، خود شماری پورٹل پر شہری رجسٹرڈ موبائل سے رجسٹریشن کراسکتے ہیں.
ادارہ شماریات کے مطابق یکم مارچ سے یکم اپریل تک گھرگھر جاکرمردم شماری کی جائے گی۔