Time 15 فروری ، 2023
کھیل

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے دوبارہ شادی کرلی

فوٹو: پانڈیا انسٹاگرام
فوٹو: پانڈیا انسٹاگرام

بھارتی کرکٹ ٹیم کے  آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے دوبارہ شادی کرلی۔

ہاردک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو بالی وڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سےممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی اور جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورنا وبا کے باعث کورٹ میرج ہونے کی وجہ سے ہاردک اور نتاشا نے شادی کی کوئی شاندار تقریب منعقد نہیں کی تھی لیکن اب دونوں نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے  پر دھوم دھام سے دوبارہ شادی کرلی۔

فوٹو: پانڈیا انسٹاگرام
فوٹو: پانڈیا انسٹاگرام

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پانڈیا اور نتاشا کی شادی کی تقریب راجستھان کے شہر ادے پور میں دریا کنارے ایک شاندار ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں پانڈیا اور نتاشا کے قریبی دوست اور اہل خانہ نے شرکت کی، شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نتاشا نے شادی کے موقع پرسفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا جبکہ پانڈیا نے بظاہر سیاہ رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہے۔

ہاردک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو بالی وڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سےممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی اور جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے—فوٹو: پانڈیا انسٹاگرام
ہاردک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو بالی وڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سےممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی اور جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے—فوٹو: پانڈیا انسٹاگرام

واضح رہے کہ ان دنوں بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز جاری ہے، ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نےکرکٹ سے بریک لیا ہوا ہے۔

مزید خبریں :