Time 15 فروری ، 2023
کھیل

بھارتی کرکٹرز فٹ رہنے کیلئے انجیکشن کا استعمال کرتے ہیں: چیف سلیکٹرکا انکشاف

بھارتی کھلاڑی ڈاکٹرز سے مشورےکے بعد انجیکشن لگواکر 100 فیصد فٹنس بناتے ہیں: چیتن شرما/ فائل فوٹو
بھارتی کھلاڑی ڈاکٹرز سے مشورےکے بعد انجیکشن لگواکر 100 فیصد فٹنس بناتے ہیں: چیتن شرما/ فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے  چیف سلیکٹر  چیتن شرما نے فٹنس کیلئے بھارت کے نامور کھلاڑیوں کی جانب سے انجیکشن  استعمال کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی نیوز چینل کی جانب سے بھارتی کھلاڑیوں کی فٹنس کا راز جاننے کے لیے اسٹنگ آپریشن شروع کیا گیا جس دوران چیف سلیکٹر  چیتن شرما  نے انکشاف کیا کہ بھارت کےکئی بڑے اور  نامور کھلاڑی فٹ رہنے کیلئے انجکشن کا استعمال کرتے ہیں۔

بھارتی چیف سلیکٹر کے مطابق لگائے جانے والے انجیکشن میں ایسی ممنوعہ دوا شامل ہوتی ہےجو ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑی نہیں جاسکتی۔

چیتن شرما کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑی ڈاکٹرز سے مشورےکے بعد انجیکشن لگواکر  100 فیصد فٹنس بناتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کھلاڑی نامور کرکٹرز ہیں جن  کیلئے ہزاروں ڈاکٹرز ایسے ہیں جو ایک فون کال پر انہیں رات گئے انجیکشن لگانے کیلئے پہنچ جاتے ہیں۔

مزید خبریں :