15 فروری ، 2023
پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس جلد ہی بھارتی پنجابی فلم 'جیوے سوہنیا جی' میں جلوہ گر ہوں گے جس کی تصدیق انہوں نے انسٹاگرام پر کی۔
عمران عباس نے اپنے اکاؤنٹ پر موشن پوسٹر جاری کیا اور کیپشن میں بتایا کہ ان کی پنجابی بھارتی فلم مداح جلد دیکھ سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی عکسبندی یورپ، لندن اور بھارت میں ہوگی۔
عمران عباس نے کہا کہ وہ جلد بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔
اداکار کی جانب سے بتایا گیا کہ فلم 6 اکتوبر 2023 کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے اداکار عمران عباس اس سے قبل بالی وڈ فلم 'اے دل ہے مشکل' میں مختصر کردار ادا کرچکے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے اداکارہ بپاشا باسو کے ساتھ 'تھری ڈی کریئچر' میں بھی کام کیا تھا۔