15 فروری ، 2023
پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے غلاف کعبہ ’ کسوا‘ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اداکارہ کو غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ کہ خوش قسمتی سے مجھے 'کسوا' کی تیاری کی سعادت حاصل کرکے اللہ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے کا موقع ملا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ زندگی میں مجھے کبھی ایسا خوبصورت موقع مل سکے گا۔
درج کیپشن میں اداکارہ نے سعادت حاصل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور ساتھ ہی اللہ اکبر بھی لکھا ۔