16 فروری ، 2023
انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن نے گزشتہ برسوں کے دوران خلا سے ہماری دنیا کی متعدد دنگ کر دینے والی تصاویر کھینچی ہیں۔
ایسی ہی 2 تصاویر گزشتہ دنوں جاری کی گئی تھیں جن میں دنیا کے 2 مخالف کونوں میں سورج طلوع ہونے کے منظر کو دکھایا گیا تھا۔
یہ تصاویر ایک ہی دن کی ہیں جو زمین کے مدار پر گردش کے دوران انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے کھینچی گئی تھیں۔
انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن زمین کے نچلے مدار پر موجود ہے جو زمین کے گرد 90 منٹ میں چکر مکمل کرتا ہے۔
اس کے نتیجے میں وہاں رہنے والے روزانہ 16 بار سورج کو طلوع اور غروب ہوتے دیکھتے ہیں۔
ان تصاویر میں سے ایک نیوزی لینڈ کے شمال مغرب میں بحر الکاہل کے اوپر سورج طلوع ہونے کی ہے۔
دوسری تصویر برازیل کے جنوبی حصے کے اوپر سے لی گئی جس میں سورج طلوع ہونے کی روشنی پہلی تصویر کے مقابلے میں کم تھی۔
انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی جانب سے ان تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا جو وائرل ہوگئیں۔