16 فروری ، 2023
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کردیا گیا۔
نسیم شاہ کو غلط ہیلمٹ پہننے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا۔
نسیم شاہ نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے بجائے کسی دوسرے ایونٹ کا ہیلمٹ پہن لیا تھا۔
جرمانہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت عائد کیا گیا ہے۔