16 فروری ، 2023
پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں ڈاکٹر نے 12 سالہ قریبی رشتہ دار لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
لڑکی نے بہنوئی کے خلاف مقدمہ اندراج کے لیے تھانے میں درخواست دی اور پولیس نے واقعے کے ایک ہفتے بعد مقدمہ درج کر لیا۔
حیات آباد فیز فور سیکٹر میں ڈاکٹر قیصر نے جواں سالہ سالی کو گھر میں اکیلا دیکھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکی نے ملزم کے خلاف تھانہ حیات آباد میں مقدمہ اندراج کے لیے درخواست جمع کرائی۔
پولیس نے واقعے کے 8 روز بعد دفعہ 376 اور 53 سی پی اے کے تحت مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔