Time 17 فروری ، 2023
پاکستان

بھکر: گھر میں گیس لیکج کا دھماکا، بچہ جاں بحق

چھت گرنے کا واقعہ دربار سردار بخش کے قریب پیش آیا جہاں گیس لیکج کے باعث کچن میں گیس بھر گئی تھی: ریسکیو ذرائع/ فائل فوٹو
چھت گرنے کا واقعہ دربار سردار بخش کے قریب پیش آیا جہاں گیس لیکج کے باعث کچن میں گیس بھر گئی تھی: ریسکیو ذرائع/ فائل فوٹو

بھکر میں گیس کے دھماکے میں مکان کی چھت نیچے آگئی جس میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ دربار سردار بخش کے قریب پیش آیا جہاں گیس لیکج کے باعث کچن میں گیس بھر گئی تھی جس کے بعد ماچس جلاتے ہی دھماکا ہوا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مکان کی چھت گر نے سے  ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق ہوا اور میاں  بیوی سمیت دو بچے زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :