پاکستان
Time 18 فروری ، 2023

کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

فوٹو: پی پی آئی
فوٹو: پی پی آئی

کراچی پولیس آفس (کے پی او)  پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

جمعےکو کراچی کی شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر دہشت گروں کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور عمارت کو تقریباً 4 گھنٹے بعدکلیئر کرالیا گیا۔

جیو نیوز سےگفتگو میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایسٹ مقدس حیدر نے بتایا کہ حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ایک دہشت گردچوتھی منزل پر اور  2 چھت پر ہلاک ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک نے خودکو  دھماکے سے اڑایا۔

ذرائع کے مطابق کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکا کرنے والا دہشت گرد زالا نور  شمالی وزیر ستان سے تعلق رکھتا تھا جب کہ سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مارا گیا دہشت گرد کفایت اللہ لکی مروت کا رہائشی تھا۔

تیسرے دہشت گرد مجید کے بارے میں معلوم ہوا ہےکہ اس کا تعلق  شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل سے ہے۔

مزید خبریں :