Time 18 فروری ، 2023
پاکستان

کےالیکٹرک کی بجلی مہنگی اور سستی کرنے کی درخواستیں

کے الیکٹرک نے جنوری کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.69 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے/ فائل فوٹو
کے الیکٹرک نے جنوری کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.69 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے/ فائل فوٹو 

اسلام آباد:کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی مہنگی اور سستی کرنے کی درخواست دائر کردی۔

کے الیکٹرک نے جنوری کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.69 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس سے صارفین پر 2 ارب 77 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اسی کے ساتھ کے الیکٹرک نے ایک اور درخواست جمع کرائی ہے جس میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 36 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کی جائے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے الیکٹرک کی درخواستوں پر سماعت 28 فروری کو کرے گی۔

مزید خبریں :