پاکستان
Time 19 فروری ، 2023

فواد چوہدری نے عالمی برادری سے پاکستان کی شکایت لگا دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے عالمی برادری سے پاکستان کی شکایت لگاتے ہوئے ملک کی موجودہ حکومت کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت فاشسٹ ہے، دنیا شہبازشریف کو ویزے جاری نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف دنیا میں گھومتے پھر رہے ہیں، ان کے ویزے اسی طرح مسترد کیے جائیں جیسے مودی کے مسترد کیے جاتے تھے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف موجودہ حکومت کے خلاف ہر عالمی فورم پر جائے گی۔

مزید خبریں :