21 فروری ، 2023
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر لیام ڈاؤسن انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق انگلش آل راؤنڈر کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، اسکین کے بعد لیام ڈاؤسن کو 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیام ڈاؤسن کل وطن واپس روانہ ہوجائیں گے، ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔