ویڈیو: چٹ پٹے اور میٹھے گول گپے کے بعد’ آئس کریم گول گپے‘

مارکیٹ میں آپ نے بہت سے چٹ پٹے میٹھے اور مختلف فلیورز کے گول  گپے کھائے ہوں گے لیکن کیا آپ نے  کبھی آئس کریم گول گپے کھائے ہیں؟ نہیں تو  بھارت سے وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ضررو دیکھیں۔

گول گپے پاکستان اور بھارت سمیت  مختلف ممالک میں پسند کیے جاتے ہیں اور بھارت میں گول گپوں کو پانی پوری کہا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک دکاندار کو منفرد انداز میں گول گپے بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گول گپوں کا اسٹال لگانے والا بھارتی شخص کسٹمر کے من پسند فلیورز کی آئس کریم گول گپوں میں ڈال رہا ہے۔

ویڈیو میں دکاندار کو  گولا گنڈا گول گپے بھی تیار کرتے دیکھا جاسکتا ہے،  جس میں برف کا چورا ڈالنے کے بعد مختلف فلیورز کے سیرپ بھی ڈالے جارہے ہیں۔