21 فروری ، 2023
پاکستان مسلم لیگ ق کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ضم کرنے کے حوالے سے عمران خان اور پرویزالٰہی کی اہم ملاقات آج ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر پرویزالٰہی کی اہم ملاقات آج ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کوپی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حوالے سے فیصلے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ق لیگ کی سابق پارلیمانی پارٹی نے پرویز الٰہی کو حتمی فیصلے کا اختیار دے دیا۔