Time 21 فروری ، 2023
کھیل

پاکستان کی ندا ڈار نے ویمن ٹی ٹوئنٹی کا ریکارڈ بنادیا

ندا ڈار نے آج انگلینڈ کے خلاف ایک وکٹ لے کر ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد کو پیچھے چھوڑ دیا— فوٹو: پی سی بی
ندا ڈار نے آج انگلینڈ کے خلاف ایک وکٹ لے کر ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد کو پیچھے چھوڑ دیا— فوٹو: پی سی بی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا ریکارڈ بنادیا۔

ندا ڈار ویمن ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن  گئیں۔ ندا ڈار نے آج انگلینڈ کے خلاف ایک وکٹ لے کر ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستانی اسپنر نے ویمن ٹی ٹوئنٹیز میں مجموعی 126 وکٹیں حاصل کرلیں۔

ویسٹ انڈیز کی بولر نے 125 جبکہ آسٹریلیا کی ایلیس پیری نے 122 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید خبریں :