Time 21 فروری ، 2023
پاکستان

30 اپریل کو ڈیجیٹل مردم شماری کا نتیجہ حکومت کو دینگے: ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ

مردم شماری میں شفافیت یقینی بنائیں گے ، امید ہے سیاسی جماعتیں مردم شماری کے نتائج قبول کریں گی: منور علی گھانگھرو— فوٹو: فائل
مردم شماری میں شفافیت یقینی بنائیں گے ، امید ہے سیاسی جماعتیں مردم شماری کے نتائج قبول کریں گی: منور علی گھانگھرو— فوٹو: فائل

ڈیجیٹل مردم شماری کا پہلا مرحلہ 20 فروری سے 3 مارچ تک آن لائن ہوگا، دوسرا مرحلہ یکم مارچ سے 15 مارچ تک ڈور ٹو ڈور اور تیسرا مرحلہ 18 مارچ سے یکم اپریل تک ہوگا۔

ڈائریکٹر سندھ ادارہ شماریات منور علی گھانگھرو نے جیو نیوز سے گفتگو  میں کہا کہ  ادارہ شماریات 30 اپریل کو نتیجہ حکومت کو دے گا۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں شفافیت یقینی بنائیں گے ، امید ہے سیاسی جماعتیں مردم شماری کے نتائج قبول کریں گی۔

 انہوں نے کہا کہ شہری با آسانی معلوم کرسکیں گے کہ انہیں شمار کیا گیا یا نہیں۔

مزید خبریں :