Time 22 فروری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

’پاکستان کیلئے اتنی نفرت تھی تو یہاں نہ آتے‘ شوبز شخصیات جاوید اختر پر پھٹ پڑیں

جاوید اختر نے فیض فیسٹیول کے دوران پاکستانیوں سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی جس کے بعد سے جاوید اختر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں/ فائل فوٹو
جاوید اختر نے فیض فیسٹیول کے دوران پاکستانیوں سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی جس کے بعد سے جاوید اختر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں/ فائل فوٹو

پاکستانی شوبز شخصیات نے بھارتی مصنف، شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے لاہور میں ہوئے فیض احمد فیض فیسٹیول کے دوران دیے گئے بیان کی مذمت کی ہے۔

جاوید اختر نے فیض فیسٹیول کے دوران پاکستانیوں سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی جس کے بعد سے جاوید اختر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں اور اب شوبز شخصیات کی جانب سے بھی ان کے بیان سے متعلق ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

’پاکستان کیلئے اتنی نفرت تھی تو یہاں نہ آتے‘ شوبز شخصیات جاوید اختر پر پھٹ پڑیں

پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے جاویداختر  کی گفتگو سے متعلق ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ کیا آپ کو مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالنے سے اعتراض ہے؟ اگر آپ کو پاکستان سے اتنی نفرت ہے تو آپ کو یہاں نہیں آنا چاہیے تھا، ہم پھر بھی آپ کو باحفاظت طریقے  واپس جانے دیتےہیں، یہی آپ کی بے عقلی کیلئے ہمارا جواب ہے۔

’پاکستان کیلئے اتنی نفرت تھی تو یہاں نہ آتے‘ شوبز شخصیات جاوید اختر پر پھٹ پڑیں

دوسری جانب   سینئر اداکارہ ریشم  نے بھی  جاوید اختر کے پاکستانیوں سے متعلق دیے گئے بیان کی سخت مذمت کی ۔

ریشم نے اپنی انسٹااسٹوری میں لکھا کہ  ’سب سے پہلے اپنا وطن عزیز ہے، مجھے ہرگز علم نہ تھا کہ جاوید اختر صاحب نے فیض صاحب کے فیسٹیول سیشن میں میرے ملک کے بارے میں جو باتیں کیں ، میں ان کہے ہوئے الفاظ کی مذمت کرتی ہوں ، ہم روایات کی پاسداری کرتے ہوئے مہمان کو رب کی رحمت سمجھتے ہیں مگر پاکستان کو دل جاں سے عزیز رکھتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ریشم کی جانب سے جاوید اختر کی پاکستان آمد پر ان  کے ہمراہ ایک تصویر  شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :