23 فروری ، 2023
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار پرفارمنس پر خود کو ملنے والا پلاٹ ساتھی کرکٹر جلات خان کو تحفے میں دے دیا۔
21 فروری کو کراچی میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دی جس میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ کپتان شاہین آفریدی کے نام رہا جنہوں نے 3 وکٹیں لیں اور ساتھ ہی شاندار کیچ بھی کیے۔
تاہم میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں قلندرز کے مینیجر ثمین رانا نے اعلان کیا کہ شاندار کارکردگی پر شاہین کو قلندرز سٹی میں ایک پلاٹ دیا جاتا ہے۔
ثمین رانا کے اعلان کے بعد قلندرز کے پورے اسکواڈ نے تالیاں بجائیں جب کہ شاہین نے سب کو خاموش کراتے ہوئے کہا کہ 'میں نے یہ جلات خان کو تحفے میں دیا'۔
شاہین آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین تبصرے کررہے ہیں۔