Geo News
Geo News

Time 24 فروری ، 2023
کاروبار

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 97 پیسے سستا ہوکر 260 روپے 93 پیسے پر بند ہوا/ فائل فوٹو
گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 97 پیسے سستا ہوکر 260 روپے 93 پیسے پر بند ہوا/ فائل فوٹو

کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی دیکھی گئی۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 94 پیسے اور ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 83 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 259 روپے 99 پیسے کا ہے۔ گذشتہ کاروباری ہفتے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 262 روپے 82 پیسے تھا۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے کم ہو کر 268 روپے ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان