Time 25 فروری ، 2023
دنیا

یو اے ای میں 'یہ وطن سب کیلئے' کے سلوگن کے تحت 3 روزہ ویزا مہم جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں  'یہ وطن سب کیلئے' کے سلوگن کے تحت 3 روزہ  ویزا مہم  جاری ہے۔

مذکورہ مہم یو اے ای میں  ویزے کے مسائل سے دوچار افرادکیلئے سنہری موقع ہے۔

یو اے ای کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئرز نے اعلان کیا ہےکہ امارات میں غیر قانونی مقیم افراد رابطہ کریں، سیاحتی اور  رہائشی ویزےسے متعلق مشکلات حل کرائی جاسکتی ہیں، ویزے کے مسائل کے حل کیلئے دبئی کے دیرہ سٹی سینٹر میں خصوصی ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق تین روزہ مہم  25 سے27 فروری تک  جاری  رہےگی، ویزا سینٹر صبح 10 سے رات 10 بجے تک کھلا رہےگا، ویزا ختم  ہونے  والے افراد  رابطہ کریں، ویزاسینٹر سے لوگ بلاخوف رابطہ کریں، مددکی جائےگی۔

حکام نے عوام کویقین دہانی کرائی ہےکہ جو افراد 10 برس سے زائد غیرقانونی طور پر رہائش پذیر ہیں تو وہ بھی رابطہ کریں، ویزا سینٹر حل نکالےگا۔

رپورٹ کے مطابق اماراتی ویزے سے زائد مدت قیام پریومیہ 50 درہم جرمانہ ہوتا ہے، یہ جرمانہ ویزہ منسوخی پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

مزید خبریں :