Time 25 فروری ، 2023
پاکستان

انتخابی تاریخ ازخود نوٹس: فل کورٹ بنایا جائے جس میں جسٹس اعجاز، مظاہر نقوی نہ ہوں: حکومت

فل کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو فل کورٹ میں شامل نہ کیا جائے: درخواست میں مؤقف— فوٹو: فائل
فل کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو فل کورٹ میں شامل نہ کیا جائے: درخواست میں مؤقف— فوٹو: فائل

وفاقی حکومت میں شامل پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے سپریم کورٹ میں پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات سےمتعلق ازخودنوٹس میں فل کورٹ بنانے کیلئے درخواست دائر کردی۔

درخواست فاروق ایچ نائیک،کامران مرتضیٰ اور منصور عثمان ایڈووکیٹ کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی سماعت کیلئے تمام ججز پر مشتمل فل کورٹ بنائی جائے اور فل کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو فل کورٹ میں شامل نہ کیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں ججز  پہلے سے اپنا مائنڈ کیس میں اپلائی کرچکے ہیں، کئی آئینی، قانونی اور عوامی اہمیت کے سوال سامنے آ چکے ہیں جن پر سماعت ضروری ہے۔

مزید خبریں :