دنیا
Time 26 فروری ، 2023

امریکی کمپنی کو کئی دن تک کیچپ کھا کر سمندر میں زندہ رہنے والے ماہی گیر کی تلاش کیوں؟

24 روز سمندر میں پھنسے رہنے کے بعد کولمبین نیوی کے ایک ہوائی جہاز نے ماہی گیر کی کشتی کو سمندر میں دریافت کیا تھا جس کے بعد انہیں ریسکیو کر لیا گیا تھا— فوٹو: کولمبیئن نیوی
24 روز سمندر میں پھنسے رہنے کے بعد کولمبین نیوی کے ایک ہوائی جہاز نے ماہی گیر کی کشتی کو سمندر میں دریافت کیا تھا جس کے بعد انہیں ریسکیو کر لیا گیا تھا— فوٹو: کولمبیئن نیوی

معروف امریکی کیچپ ساز  کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کئی دنوں تک سمندر میں پھنسنے کے دوران کیچپ کھا کر زندہ رہنے والے ڈومنیکا کے ایک ماہی گیر کو تلاش کرنے میں مدد کی اپیل کر دی ہے۔

کچھ عرصہ قبل ڈومنیکا کے 47 سالہ ماہی گیر فرانکوئیس، ڈ چ سائیڈ سینٹ مارٹن  جزیرے پر سمندر کے کنارے اپنی کشتی کی مرمت کر رہے تھے کے لہروں کے بہاؤ میں ان کی کشتی گہرے سمندر میں چلی گئی اور وہ 24 روز تک سمندر میں گم ہو گئے تھے۔

24 روز سمندر میں پھنسے رہنے کے بعد کولمبین نیوی کے ایک ہوائی جہاز نے ماہی گیر کی کشتی کو سمندر میں دریافت کیا تھا جس کے بعد انہیں ریسکیو کر لیا گیا تھا۔

ریسکیو کے بعد انہوں نے بتایا تھا کہ وہ سمندر میں گم ہو گئے تھے اور انہیں سمندری راستوں کا علم نہ ہونے کے باعث وہ سمندر میں پھنس گئے تھے، ان کے پاس کھانے پینے کیلئے کوئی سامان نہیں تھا تاہم ایک کیچپ کی بوتل، لہسن پاؤڈر اور کچھ میگی کے کیوبز موجود تھے اور انہوں نے وہ سب پانی کے ساتھ ملا لیے اور ان پر گزارا کرتے رہے۔

اب امریکی کیچپ ساز کمپنی ڈومنیکا کے ماہی گیر کو تلاش کرنا چاہتی ہے، اس کام کیلئے انہوں نے ڈومنیکا کی حکومت اور ماہی گیر کو ریسکیو کرنے والے کولمبیا نیوی سے بھی رابطے کیے تاہم فرانکوئیس کے بارے میں انہیں کوئی خاطر خواہ معلومات فراہم نہ ہو سکی جس کے بعد کمپنی کی جانب سے ماہی گیر کی تلاش کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ماہی گیر کی تلاش میں ناکامی کے بعد اب کمپنی نے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے اپیل کی ہے کہ 47 سالہ ڈومنیکن ماہی گیر فرانکوئیس کی تلاش میں ان کی مدد کی جائے، کمپنی انہیں جدید نیویگیشنل آلات سے لیس نئی کشتی تحفے کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ آئندہ کبھی ایسی صورتحال سے دوچار نہ ہوں۔

مزید خبریں :