80 سالہ خاتون نے پیراسیلنگ کے ذریعے ہوا میں اڑنےکا شوق پورا کرلیا

عمرکا تعلق صرف نمبروں سے ہے ورنہ عمر  آپ کو  اپنے شوق پورے کرنے سے روک نہیں سکتی۔

سوشل میڈیا پر ایک عمر رسیدہ خاتون کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بزرگ خاتون کو اپنا شوق پورا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون پیراسیلنگ کے ذریعے ہوا میں بلند ہوگئیں اور اس دوران خاتون نے تمام تر سیفٹی انتظامات کا بھی خیال رکھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو بزرگ خاتون کی پوتی سیلینا موسز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میری دادی زندہ دل خاتون تھیں اور انہوں نے 80 سال کی عمر میں پیراسیلنگ کی تھی اور کچھ سال پہلے وہ دنیا سے گزر چکی ہیں۔

سیلینا موسز نے اپنی دادی کی یاد میں یہ ویڈیو شیئر کی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :