Time 27 فروری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

فلموں سے کروڑوں روپے کمانے والے بالی وڈ ستاروں کو پہلی فلم کا معاوضہ کتنا ملا تھا؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی وڈ کے بڑے ستارے جو  اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور اپنی ایک فلم کا معاوضہ کروڑوں روپے میں لیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آج کے ان سپر اسٹارز کو اپنی پہلی فلم کیلئے  کتنا معاوضہ ملا تھا؟

اگر آپ نہیں جانتے تو کوئی بات نہیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بالی وڈ کے نامور اداکاروں اور ادکاراؤں نے اپنی پہلی فلم کیلئے کتنا معاوضہ وصول کیا تھا۔

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم دیوانہ سے کیا — فوٹو: فائل
بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم دیوانہ سے کیا — فوٹو: فائل

سب سے پہلے بات کرتے ہیں بالی وڈ کے بادشاہ اور دنیا  کےامیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی،  ویسے تو انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز چھوٹی اسکرین یعنی ایک ٹی وی سیریل سے کیا تھا تاہم ان کا بالی وڈ میں سفر  1992 میں ریلیز ہونے والی فلم دیوانہ سے شروع ہوا۔

اپنی  اس پہلی فلم کیلئے شاہ رخ خان نے 4 لاکھ روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔

سلمان خان نے 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا — فوٹو: فائل
سلمان خان نے 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا — فوٹو: فائل

بالی وڈ کے ’بھائی جان‘ سلمان خان کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ ان کا شمار بھی بالی وڈ کے سب سے مہنگے اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔

اپنی  اس پہلی فلم کیلئے سلمان خان نے 11 ہزار روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔

عامر خان نے 1988 ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ سے اپنے بالی وڈ کے سفر کا آغاز کیا — فوٹو: فائل
عامر خان نے 1988 ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ سے اپنے بالی وڈ کے سفر کا آغاز کیا — فوٹو: فائل

بالی وڈ انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے اپنی الگ پہچان بنانے والے عامر خان نے 1988 ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ سے اپنے بالی وڈ کے سفر کا آغاز کیا تھا۔

اپنی  اس پہلی فلم کیلئے مسٹر پرفیکشنسٹ کو 11 ہزار روپے معاوضہ ادا کیا گیا تھا۔

اکشے کمار  نے 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سؤگندھ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا — فوٹو: فائل
اکشے کمار  نے 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سؤگندھ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا — فوٹو: فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا شمار بھی مہنگے ترین اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔

انہوں نے 1991 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی فلم ’سؤگندھ‘ کیلئے صرف 5 ہزار روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔

عالیہ بھٹ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے کیا
عالیہ بھٹ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے کیا

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی کپور خاندان کی بہو اور معروف فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی بیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ جن کا شمار بالی وڈ کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

 انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے کیا تھا۔

عالیہ بھٹ کو اپنی پہلی فلم کا معاوضہ 15 لاکھ روپے ادا کیا گیا تھا۔

دیپیکا پڈوکون نے 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا — فوٹو: فائل
دیپیکا پڈوکون نے 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا — فوٹو: فائل

دیپیکا پڈوکون کا نام نہ صرف بالی وڈ کی صف اول کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے بلکہ وہ انڈسٹری کی سب سے مہنگی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

 انہوں نے 2007 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کیلئے کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا تھا۔

کارتک آریان نے 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پیار کا پنچنامہ‘سے اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا — فوٹو: فائل
کارتک آریان نے 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پیار کا پنچنامہ‘سے اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا — فوٹو: فائل

نئے اداکاروں میں سے کارتک آریان اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور انہوں نے 2011 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی فلم ’پیار کا پنچ نامہ‘ کیلئے صرف 1.25 ہزار روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔

مزید خبریں :