27 فروری ، 2023
پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ اور معروف گولفر حمزہ امین شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
اُشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی جس میں قریبی دوستوں سمیت شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے بھی شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اُشنا نے شادی کی تقریب کیلئے لال رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ ان کے شوہرنے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔
اس موقع پر اُشنا دلہے کے ہمراہ ڈانس کرتی ہوئی بھی دکھائی دیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
یاد رہے کہ دسمبر میں اُشنا شاہ نے گولفر حمزہ امین سے منگنی کی تھی جس کی تصاویر بھی اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں۔