01 مارچ ، 2023
رواں سال کا تیسرا مہینہ یعنی مارچ شروع ہوچکا ہے، مستقبل کے بارے میں ویسے تو کوئی نہیں جان سکتا لیکن ماہر علم نجوم کچھ پیشگوئیاں ضرور کرتے ہیں جس کے بعد لوگوں کو مستقبل سے متعلق کچھ اندازہ ہوجاتا ہے۔
اسی طرح ماہرین نے مارچ کے مہینے کے حوالے سے کچھ لوگوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی ہے اور انہیں تنبیہ کی ہے کہ اس ماہ انہیں خاصہ چوکنا رہنا ہوگا اور ہر قدم پھونک پھونک کر اٹھانا ہوگا۔
ماہرین کے مطابق 12 میں سے ایک ستارے کے لیے یہ مہینہ بالکل اچھا ثابت نہیں ہوگا، اس کے علاوہ دو ستاروں کے لیے مارچ بد قسمت رہے گا لیکن اس کی نوعیت اس پہلے والے کی طرح نہیں ہوگی۔
باقی یہ ماہ تقریباً دیگر ستاروں کے لیے اچھا ثابت ہونے والا ہے۔
آئیے جانتے ہیں وہ 1 ستارہ کون سا ہے؟
ماہرین کے مطابق وہ ستارہ برج حوت (Pisces) ہے، فروری کا مہینہ ان افراد کے لیے اچھا ثابت ہوا لیکن اب مارچ ان کے لیے کچھ خاص ثابت نہیں ہوگا۔
ماہرین کے مطابق 2023 برج حوت کے افراد کے لیے ایک چیلنجنگ سال ثابت ہونے والا ہے اور مارچ اس کی شروعات ہے۔
ماہِ مارچ کسی حقیقی تبدیلی کے آغاز کی نشان دہی کرے گا۔
حوت کے لیے یہ مہینہ کچھ نئے سبق سیکھنے کا ہوگا، ستاروں کی روشنی میں مارچ کی 27 تاریخ ان افراد کے لیے سب سے زیادہ ناخوشگوار ثابت ہوگی۔
اس کے علاوہ برج جدی (Capricorn)، اور برج عقرب (Scorpio) کے لیے بھی مارچ کا مہینہ کچھ خاص ثابت نہیں ہوگا لیکن حوت کی طرح ان کے لیے زیادہ مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔
برج جدی کے لیے مارچ کی 27 اور عقرب کے لیے مارچ کی 23 تاریخ خطرناک ثابت ہوگی۔