Geo News
Geo News

Time 27 فروری ، 2023
پاکستان

طلبہ گروپوں میں تصادم، قائد اعظم یونیورسٹی کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا

قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 12 طالبعلم زخمی ہوئے تھے— فوٹو:فائل
قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 12 طالبعلم زخمی ہوئے تھے— فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائدِ اعظم یونیورسٹی کو غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا۔

رجسٹرار یونیورسٹی کے مطابق آج 2 طلبہ گروپوں میں تصادم کے باعث یونیورسٹی کو بند کیا گیا۔

یونیورسٹی کے ہاسٹل کو بھی خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور طلبہ  کو گھروں کو  واپس جانے کا کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 12 طالبعلم زخمی ہوئے تھے۔