عمران خان کیخلاف کل اسلام آباد کی عدالتوں میں 4 مختلف کیسز کی سماعت ہوگی

عمران خان انسداد دہشت گردی، بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز میں پیش ہوں گے: ذرائع— فوٹو: فائل
عمران خان انسداد دہشت گردی، بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز میں پیش ہوں گے: ذرائع— فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کل اسلام آبادکی عدالتوں میں 4 مختلف کیسزکی سماعت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان انسداد دہشت گردی، بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز میں پیش ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کل صبح لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے  جہاں وہ  اپنے وکلا کے ہمراہ پہلےاسپیشل کورٹس جی 11 پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان بینکنگ کورٹ میں پیش ہوکرضمانت میں توسیع کی درخواست دائرکریں گے، عمران خان کو اسلام آبادہائیکورٹ نےکل بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رجسٹراربینکنگ کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست بھیج دی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان ممکنہ طورپرانسداددہشت گردی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کریں گے، عمران خان جی الیون کورٹس کے بعد اسلام آباد کی ضلعی کچہری پہنچیں گے جہاں توشہ خانہ کیس اور اقدام قتل کے کیس کی سماعت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس اور اقدام قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت پیش ہوں گے۔

مزید خبریں :