27 فروری ، 2023
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا کہنا ہے کہ پہلا راؤنڈ خراب گیا اب محنت کرنے والا ٹائم ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حسنین نے کہا کہ میرے لیے پی ایس ایل بہت اہم ہے اور اب تک میرے لیے لیگ اچھی جا رہی ہے، میں اپنی طرف سے لیگ میں اچھی پرفارمنس کیلئے بہت کوشش کر رہا ہوں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمارا پہلا راؤنڈ بہت خراب گیا ہے ایسے میں بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ ہماری ٹیم کیلئے بہت محنت کرنے والا ٹائم ہے، ابھی ہمارے پانچ میچز باقی ہیں کوشش کریں گے کہ جیتیں اور کم بیک کریں۔
انہوں نے کہا کہ اوے جا کر میچز کھیلنے میں مشکل نہیں ہوتی بس یہی ہے کہ ہم سب مل کے 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کریں، فاسٹ بولنگ کے شعبے میں بہت مقابلہ ہے، پی ایس ایل میں ہمیشہ مقابلے کی فضا رہتی ہے، ایمرجنگ بولر بھی 140کی اسپیڈ سے بولنگ کر رہے ہیں، جب میں آیا تھا تب میں بھی اسی اسپیڈ سے کرتا تھا جو کہ اچھی بات ہے۔