Time 02 مارچ ، 2023
انٹرٹینمنٹ

تصاویر: ہیروں سے جڑے گلاب اور سونے کے کیک، اروشی روٹیلا نے سالگرہ پر93 لاکھ خرچ کردیے

اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے اس پر شدید حیرت کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے اس پر شدید حیرت کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی عالیشان سالگرہ پر 93 لاکھ بھارتی روپے خرچ کردیے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا نے 25 فروری کو اپنی 29 ویں سالگرہ پیرس میں منائی جس پر آنے والے خرچے نے تاریخ رقم کردی۔

اروشی نے اپنی پُرتعیش سالگرہ کی تقریب کو ہیرے سے جڑے 100 گلابوں سے سجایا اور 24 قیراط کے کپ کیکز اور ڈائمنڈ کیک بھی رکھے جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شئیر کیں۔

اس کے علاوہ مہنگی سالگرہ کی اس تقریب میں ہیلیم کےغباروں کا استعمال کیا گیا اور اصلی گلاب اور شاندار موم بتیاں بھی رکھی گئیں۔

اداکارہ نے سالگرہ کی تقریب کے لیے نیلے رنگ کا خوبصورت لباس بھی تیار کروایا جس میں شیشے کا کام ہوا تھا۔

اروشی نے تقریب کے لیے ہیرے کی انگوٹھی پہنی اور ان کی بالیاں بھی کسی سے کم نہ تھیں۔

اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے اس پر شدید حیرت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اروشی روٹیلا کو 2022 میں مقابلۂ حسن میں جیتنے پر تاج پہنایا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے کامیابی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مزید خبریں :