Time 02 مارچ ، 2023
پاکستان

فیصل آباد: روٹھی بیوی کو منانے کیلئے شوہر نے قینچی سے زبان کاٹ لی

فیصل آباد کی بابر کالونی میں شوہر نے روٹھی بیوی کو منانے کے لیے اپنی زبان کاٹ لی۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق بیوی نےگھر واپس آنے کے لیے شوہر سے زبان بند رکھنے کی شرط رکھی تھی، شوہر نے زبان بند رکھنے کے بجائے اپنی زبان کو تیز دھار قینچی کی مدد سے کاٹ ڈالا۔

پولیس کے مطابق بابر کالونی کے 40 سالہ زمان کی زبان کٹنے کے بعد 2 حصے ہو گئی، زمان کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

مزید خبریں :