کراچی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی

ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ اور بحیرہ عرب سےآنے والی نم ہوائیں بادل بننے کا باعث بن سکتی ہیں— فوٹو: فائل
ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ اور بحیرہ عرب سےآنے والی نم ہوائیں بادل بننے کا باعث بن سکتی ہیں— فوٹو: فائل

کراچی میں کل اور 6 مارچ کو  ہلکی بارش کاامکان ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ اور  بحیرہ عرب سےآنے والی نم ہوائیں بادل بننے کا باعث بن سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعے اور ہفتے کو  بھی دن گرم رہے گا۔

جمعہ اور ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 20سے 22ڈگری سینٹی گریڈرہنے کاامکان ہے جبکہ

جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36اور ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری تک رہنے کاامکان ہے۔اس دوران شمال مشرق اور مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی

ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود ہے، کوئٹہ میں کل کی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے۔


مزید خبریں :