کھیل
Time 03 مارچ ، 2023

ویڈیو :قلندرز کے کپتان شاہین شاہ کی اسکواڈ کے ہمراہ ڈگ آؤٹ کی صفائی

 ایچ بی ایل  پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے بعد لاہور قلندرز کے اسکواڈ  نے  ڈگ آؤٹ کی صفائی کی۔

2 مارچ کو ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دی، اس میچ کے اختتام پر  قلندرز  اسکواڈ نے ٹیم مینیجر ثمین رانا کی قیادت میں اپنے ڈگ آؤٹ میں پڑی خالی بوتلیں کوڑا دان میں ڈالیں۔

 صفائی مہم میں قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سمیت ڈیوڈ ویسا، سیم بلنگز اور بشیرا دا برانڈ نے  حصہ لیا۔

مزید خبریں :