پاکستان

بھتے کی دھمکی اور فائرنگ کا ڈرامہ، بلڈر سمیت 4 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان نے نصیر قریشی کے ساتھ مل کر بھتہ وصولی کا ڈرامہ رچانے کا اعتراف کیا، گرفتار ملزمان نے بلڈر کی ملی بھگت سے فارغ کرنے کا بھی اعتراف کیا: پولیس۔ فوٹو جیو نیوز
گرفتار ملزمان نے نصیر قریشی کے ساتھ مل کر بھتہ وصولی کا ڈرامہ رچانے کا اعتراف کیا، گرفتار ملزمان نے بلڈر کی ملی بھگت سے فارغ کرنے کا بھی اعتراف کیا: پولیس۔ فوٹو جیو نیوز

بھتے کی دھمکی اور فائرنگ کا ڈرامہ رچانے کے الزام میں بلڈر سمیت 4 ملزمان گرفتار ہو گئے۔

ایس ایس پی سٹی پولیس عارف عزیز کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان میں بلڈر نصیر قریشی، عمران عرف چور، شاہد اور ارشد کانا شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 4 پستول بھی برآمد ہوئے۔

ایس ایس پی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ 22 جنوری کو نصیر قریشی پر بھتہ نہ دینے کی صورت میں فائرنگ کی اطلاع دی گئی، کلری پولیس نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

عارف عزیز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے نصیر قریشی کے ساتھ مل کر بھتہ وصولی کا ڈرامہ رچانے کا اعتراف کیا، گرفتار ملزمان نے بلڈر کی ملی بھگت سے فارغ کرنے کا بھی اعتراف کیا۔

دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ کارروائی کا مقصد دیگر بلڈر کو ڈرا دھمکا کر بھتہ وصولی کا سلسلہ شروع کرنا تھا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا کہ شواہد ملنے پر پولیس نے نصیر قریشی کو بھی گرفتار کر لیا، ملزمان نے لیاری گینگ وار ملزم فاروق مایا کو بھی متعدد بار بھتہ وصولی میں مدد فراہم کی تھی، ملزمان پولیس کو بھتہ وصولی اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب بھی تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان لیاری میں موجود تمام بلڈرز اور بزنس کمیونٹی کو بھتے کی دھمکیاں دیتے رہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :