ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 41 فیصد سے بھی بڑھ گئی

آٹا ،گھی، چینی، تازہ دودھ، بکرے کے گوشت، چاول اور نمک سمیت رواں ہفتے کے دوران 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا: ادارہ شماریات/ فائل فوٹو
آٹا ،گھی، چینی، تازہ دودھ، بکرے کے گوشت، چاول اور نمک سمیت رواں ہفتے کے دوران 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا: ادارہ شماریات/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 41.07 فیصد ہو گئی۔

ادارہ شماریات کےمطابق ہفتہ مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ہوئی جس میں مہنگائی کی شرح 0.30 فیصد کم ہوئی جب کہ ایک ہفتےمیں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 41.07 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر متوسط طبقہ ہوا جب کہ 44 ہزار سے زائد ماہانہ انکم والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 42.42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹا ،گھی، چینی، تازہ دودھ، بکرے کے گوشت، چاول اور نمک سمیت رواں ہفتے کے دوران 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جب کہ 10 میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے  مطابق ایک ہفتے میں آٹےکے 20 کلو تھیلے کی قیمت بڑھ کر اوسطاً 1705 روپےہوگئی، گھی ، دال ماش، دال مسور، چاول اور نمک کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جب کہ پیاز 22 روپے، لہسن 18 روپے فی کلو اور انڈے 16 روپے فی درجن سستے ہوئے۔

مزید خبریں :