کراچی سے پشاور جانیوالی خیبر میل کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں کالا پل کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اترگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل روانگی کے چند منٹ بعد کالا پل کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، کینٹ اسٹیشن کے 7 نمبر پلیٹ فارم سے خیبر میل پشاور جانے کیلئے روانہ ہوئی تھی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ٹرین کی روانگی میں تاخیر ہوئی، حادثے کا شکار بوگی ہٹانے کے لیے عملہ اور مشینری پہنچی۔

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ٹرین کو دوسری بوگی لگا کے روانہ کر دیا گیا۔

مزید خبریں :