800 سال پرانی ممی کو 'روحانی گرل فرینڈ' بنانیوالا نوجوان گرفتار، ممی قبضے میں لے لی گئی

فوٹو: یورو نیوز
فوٹو: یورو نیوز

جنوبی امریکی ملک پیرو میں ایک سابق ڈیلیوری بوائے کے کولر بیگ  سے 800 سال پرانی ممی بر آمد ہونے پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو ہفتے کی دوپہر کو پونو شہر کے ایک پرانے پارک میں شراب پینے والے تین نوجوانوں کی تلاشی کے دوران 26 سالہ جولیو سیزر کےکولر بیگ  سے ممی ملی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ جولیو سیزر مبینہ طور پر اپنے دوستوں کو دکھانے کے لیے ممی اپنے گھر سے لے کر آیا تھا۔

گرفتار ہونے کے بعد جولیو سیزر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس ممی کو اپنی 'روحانی گرل فرینڈ' قرار دیا، اس نے بتایا کہ وہ اسے 'جوانیتا' کے نام سے پکارتا ہے  جبکہ وہ ممی کو اپنے ساتھ کمرے میں ہی رکھتا ہے۔

فوٹو: یورو نیوز
فوٹو: یورو نیوز

اس نے مزید بتایا کہ اس کے والد تقریباً 30 سال قبل یہ ممی گھر لائے تھے اور جب سے یہ اس کے خاندان کا حصہ ہے۔

 تاہم حکام کا کہنا ہے کہ یہ ممی  دراصل  سیکڑوں سال قبل وفات پائے گئے 45 سالہ شخص کی ہے، پولیس نے ممی کو پیرو کی وزارت ثقافت کے حوالے کر دیا ہے جس نے ممی کو قومی ثقافتی اثاثہ قرار دیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا  گیا ہے کہ  حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اس سلسلے میں جولیو سیزر کے ساتھ اس کے دو نوں دوستوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔