عمران خان کی قیادت میں کل زمان پارک سے ریلی نکالی جائے گی

کل ریلی سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کررہا ہوں: عمران خان— فوٹو: فائل
کل ریلی سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کررہا ہوں: عمران خان— فوٹو: فائل 

تحریک انصاف کل زمان پارک سے ریلی نکالے گی جس کی قیادت پارٹی چیئرمین عمران خان کریں گے۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کل ایک ریلی سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ہم عوام کو انتخابات میں ریکارڈ ٹرن آؤٹ کیلئے متحرک کرینگےجو ہر لحاظ سے تاریخی ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی بیک وقت پی ڈی ایم اور  ریاستی مشینری کامقابلہ کرے گی۔

ریلی کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ریلی آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جائے گی جبکہ حماد اظہر نے کہاکہ پاکستان کا اصلی شیر کل زمان پارک سے نکلے گا۔

مزید خبریں :