Time 08 مارچ ، 2023
پاکستان

لاہور میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوس، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی عائد

پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظرلگائی گئی ہے: محکمہ داخلہ/ فائل فوٹو
پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظرلگائی گئی ہے: محکمہ داخلہ/ فائل فوٹو

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نفاذ آج سے ہوگا اور 7 روز تک جاری رہے گا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظرلگائی گئی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے آج لاہو رمیں ریلی کا اعلان کررکھا ہے جب کہ لاہور میں عورت مارچ بھی منعقد کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :