Time 08 مارچ ، 2023
کھیل

شاہین آفریدی کے والد کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان آفریدی کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان آفریدی اور بڑے بھائی ریاض آفریدی لاہور قلندرز کو سپورٹ کرنے کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین آفریدی کے والد ایاز آفریدی نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ثمین رانا کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔

شاہین آفریدی کے بڑے بھائی ریاض آفریدی نے والد کی بیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی اور ریاض آفریدی بیٹنگ کے دوران والد کو چھکا لگانے کا بھی کہتے رہے۔

بولنگ کے دوران شاہین آفریدی کے والد ایاز خان نے ثمین رانا کو یارکر کرایا، ریاض آفریدی نے والد کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا "ویلڈن ابو"۔

خیال رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بنی تھی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

مزید خبریں :