کھیل
Time 09 مارچ ، 2023

ثانیہ کی الوداعی پارٹی میں شوہر کے بغیر شرکت پر مداح پریشان

5 مارچ کو ثانیہ کیلئے ایک شاندار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ثانیہ نے بیٹے کے ہمراہ شرکت کی/ فوٹو سوشل میڈیا
5 مارچ کو ثانیہ کیلئے ایک شاندار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ثانیہ نے بیٹے کے ہمراہ شرکت کی/ فوٹو سوشل میڈیا

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ پارٹی میں شوہر شعیب ملک کی غیر حاضری  پر مداح ایک بار پھر پریشان ہوگئے۔

ٹینس سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرنے والی ثانیہ مرزا نے گزشتہ ماہ اپنے آخری گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 مارچ کو ثانیہ کیلئے ایک شاندار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

اس تقریب میں ثانیہ نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ شرکت کی، تقریب میں شوبز اور اسپورٹس شخصیات کے علاوہ ثانیہ کے قریبی عزیز بھی شریک ہوئے اگر کوئی شریک نہ ہوئے تو وہ شوہر شعیب ملک تھے جن کی غیر موجودگی پر مداح تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

مداح اس پارٹی میں شعیب ملک کی غیر حاضری پر پھر سے تذبذب کا شکار ہوگئے جس کے بعد ایک بار پھر سے شعیب ثانیہ کی دوری پر تبصرے سر اٹھانے لگے ۔

ثانیہ کی الوداعی پارٹی  میں شوہر کے بغیر شرکت پر مداح  پریشان

ایک صارف نے ثانیہ کی الوداعی تصاویر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ شعیب ملک کہاں ہیں؟ جس پر جواباً بھارتی صارف نے بتایا کہ پتی دیو پاکستان میں ہیں۔

نمرہ احمد نامی صارف نے لکھا کہ شعیب ملک پی ایس ایل میچز میں مصروف ہیں۔

تحریمہ نامی صارف نے افسردہ ایموجی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شعیب ملک کیوں شریک نہیں ہوئے؟

ایک صارف نے دونوں کے ایک ساتھ دکھنے کی خواہش بھی کرڈالی۔

واضح رہے کہ شعیب ملک پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

مزید خبریں :