Geo News
Geo News

Time 09 مارچ ، 2023
دنیا

سعودی عرب نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ نے اپیل کی ہے کہ جو بھی شخص چاند دیکھے اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ قریبی عدالت یا سرکاری دفتر میں جاکر اپنی شہادت قلم بند کرائے— فوٹو: فائل
سپریم کورٹ نے اپیل کی ہے کہ جو بھی شخص چاند دیکھے اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ قریبی عدالت یا سرکاری دفتر میں جاکر اپنی شہادت قلم بند کرائے— فوٹو: فائل

سعودی عرب نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا۔

سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 21 مارچ بروز منگل ملک بھر میں رمضان کا چاند دیکھیں۔

سپریم کورٹ نے اپیل کی ہے کہ جو بھی شخص چاند دیکھے اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ قریبی عدالت یا سرکاری دفتر میں جاکر اپنی شہادت قلم بند کرائے۔