انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 18 پیسے مہنگا ہوکر 282 روپے 30 پیسے پر بند ہوا/ فائل فوٹو
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 18 پیسے مہنگا ہوکر 282 روپے 30 پیسے پر بند ہوا/ فائل فوٹو

کراچی: ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر ایک روپیہ 52 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالرکا بھاؤ 280 روپے 77 پیسے ہے۔

آج ہونے والی کمی کے باوجود انٹربینک میں رواں کاروباری ہفتے میں ڈالر 2 روپے 31 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 50 پیسے کم ہوکر 283 روپے ہے۔

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا


مزید خبریں :