Time 10 مارچ ، 2023
دنیا

بھارت میں انفلوئنزا کی خطرناک قسم تیزی سے پھیلنے لگی، پہلی 2 ہلاکتوں کی تصدیق

ملک میں گزشتہ چند ماہ سے اس انفلوئنزا وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں جسے ہانگ کانگ فلو بھی کہا جاتا ہے: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو
ملک میں گزشتہ چند ماہ سے اس انفلوئنزا وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں جسے ہانگ کانگ فلو بھی کہا جاتا ہے: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بھارت میں انفلوئنزا کی خطرناک قسم تیزی سے پھیلنے لگی جس سے دو ہلاکتوں کی تصدیق بھی کی جاچکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں انفلوئنزا کی خطرناک قسم ایچ تھری این ٹو (H3N2) وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے پہلی ہلاکت کی بھی تصدیق کی جاچکی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ انفلوئنزا وائرس کے اب تک 90 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے دو افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے جہاں ریاست کرناٹکا میں 82 سالہ شہری چل بسا۔

82 سالہ شہری کو 24 فروری کو وائرس کی تشخیص کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا جس کی موت یکم مارچ کو ہوئی تھی جب کہ دوسرے شہری کی ہلاکت ہریانہ میں ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہےکہ یکم مارچ کو انتقال کرنے والے شہری کو شوگر بھی تھی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ملک میں گزشتہ چند ماہ سے اس انفلوئنزا وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں جسے ہانگ کانگ فلو بھی کہا جاتا ہے، اس وائرس کی علامات بھی کورونا سے ملتی جلتی ہیں۔

مزید خبریں :