اسٹاک ایکسچینج میں مثبت دن، 27 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کے سودے طے

ہنڈریڈ انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے سے 41793 پر بند ہوا— فوٹو: فائل
 ہنڈریڈ انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے سے 41793 پر بند ہوا— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 316 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے سے 41793 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 27 کروڑ 27 لاکھ شیئرز  کے سودے طے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 77 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن تقریباً 16 ارب روپے بڑھ کر 6383 ارب روپے ہوگئی۔

مزید خبریں :