10 مارچ ، 2023
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے بجلی مہنگی کر دی۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام ڈسکوز کے لیے فی یونٹ بجلی 47 پیسے مہنگی کی گئی ہے، بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 71 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔
نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے مارچ کے بلوں میں بجلی کی قیمت میں اضافہ وصول کیا جائے گا تاہم ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔