Time 11 مارچ ، 2023
پاکستان

کراچی کی غریب آباد فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے درجنوں دکانیں جل گئیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کی غریب آباد فرنیچر مارکیٹ  میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں درجنوں دکانیں جل گئیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور کچھ دیر کے بعد  فرنیچر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ 45 دکانیں اور دو گاڑیاں جل گئیں جبکہ سامان نکالنے کے دوران دو افراد بھی زخمی ہو گئے ،متاثرین نے فائر بریگیڈ پر تاخیر سے پہنچنے کا الزام بھی لگا دیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہناہے کہ گودام میں کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث فرنیچر مارکیٹ کے اطراف کے اپارٹمنٹس کے رہائشی باہر نکل آئے ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :