Time 11 مارچ ، 2023
کھیل

لیجنڈز لیگ میں کپتان آفریدی اور گوتم گمبھیر کی ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر پر میمز کی بھرمار

لیجنڈز لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم ایشیا لائنز نے گمبھیر کی ٹیم انڈیا مہاراجاز کو 9 رنز سے شکست دی/ فائل فوٹو
لیجنڈز لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم ایشیا لائنز نے گمبھیر کی ٹیم انڈیا مہاراجاز کو 9 رنز سے شکست دی/ فائل فوٹو

قطر میں ہونے والی لیجنڈز لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم ایشیا لائنز نے گوتم گمبھیر کی ٹیم انڈیا مہاراجہ کو ہرا کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

10 مارچ کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہوا ، میچ کے دوران دونوں کپتانوں آفریدی اور گمبھیر کی مصافحہ کرتی ہوئی تصویر وائرل ہوئی، تصویر میں گوتم نیچے جب کہ شاہد آفریدی ان کی جانب دیکھ رہے تھے۔

یہ تصویر ٹاس کے وقت سامنے آئی جب آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد گمبھیر سے ہاتھ ملایا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس تصویر پر پاکستانی سمیت بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے کئی میمز بنائیں، ملاحظہ کیجیے ۔

آفریدی نے بھارتیوں کے دل جیت لیے:

دوسری جانب میچ کے دوران عبدالرزاق کی گیند گوتم گمبھیر کے ہیلمٹ پر لگنے کے بعد شاہد آفریدی کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس نے بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے بھی دل جیت لیے۔

اس کے علاوہ بھارتی میڈیا بھی آفریدی کے اس عمل کے گُن گارہا ہے۔

اسکرین شاٹ/بھارتی میڈیا
اسکرین شاٹ/بھارتی میڈیا

خیال رہے کہ 2007 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایک روزہ میچ میں گوتم گمبھیر اور شاہد آفریدی کے درمیان اسٹیڈیم میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔


مزید خبریں :