Geo News
Geo News

Time 11 مارچ ، 2023
پاکستان

بی آر ٹی پشاور کو دو سال میں 6 ارب سے زیادہ کا خسارہ

پشاور بی آر ٹی کے اخراجات زیادہ آمدن کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق 2 سال کے دوران بی آر ٹی پشاور کو 6 ارب 35 لاکھ سے زیادہ کا خسارہ ہوا، 22-2021 میں بی آر ٹی کو 1 ارب 53 کروڑ 9 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی جبکہ اخراجات 4 ارب 50 کروڑ سے زیادہ ہوئے۔

رواں مالی سال میں اب تک 5 ارب 94 کروڑ سے زیادہ کے اخراجات ہو چکے ہیں اور آمدن 2 ارب 38 کروڑ 19 لاکھ روپے ہے، رواں سال اب تک بی آر ٹی 3 ارب روپے سے زیادہ کے خسارے میں ہے۔

اس حوالے سے ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کے ایک مسافر کو تقریباً 40 روپے کی سبسڈی مل رہی ہے، یہ عوامی منصوبہ ہے، اس منصوبے کا مقصد منافع کمانا نہیں ہے۔